جمعرات، 20 فروری، 2020

حکومت اور فوج ایک پیج پر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم گورننس کو بہتربنائیں گے، ہمارے پاس الہ دین کا چراغ یا جادو کی چھڑی ہوتی تو معیشت کو جلد ٹھیک کرتے، معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے،حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، اپوزیشن کوخلل پیدا کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، حکومت مدت پوری کرے گی ،مسئلہ کشمیر پر دنیا مصلحتاً خاموش ہے ان کے اپنے مفادات ہیں، کشمیر ایشو پرپہلے سے زیادہ فعال طور پر آواز اٹھا ر ہے ہیں پاکستان تنہا نہیں ہے ،ملائیشیا اور ترکی نے جس طرح مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی اس سے پہلے کبھی نہیں کی گئی، امید ہے سعودی عرب پاکستان کو مایوس نہیں کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان خصوصی دورہ کریں گے،وہ الیکشن کے بعد پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں ،اشرف غنی کی جیت کو عبداللہ عبداللہ اور بہت سے لوگوں کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا، اگلے ایک دو روز میں صورتحال واضح ہوجائیگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5اگست 2019کے بھارتی اقدام سے مسئلہ کشمیر کو عالمی تنازع کیا جا چکا ہے، دنیا مصلحتاً خاموش ہے، انکےاپنے مفادات ہیں،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل ہونا چاہیے، کشمیر ایشو پر پہلے سے زیادہ فعال طور پر آواز اٹھا ر ہے ہیں، برطانوی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر پر بات کر رہے ہیں، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن میں بھارتی اقدامات کی کھل کر تنقید کر رہے ہیں، عالمی میڈیا بھی پاکستان مؤقف کی حمایت کر رہا ہے، کشمیری بھی اب اکٹھے ہو کر جدوجہد آزادی کی آواز بلند کر رہے ہیں، پاکستان تنہا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملائشیا اور ترکی نے جس طرح مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی اس سے پہلے کبھی نہیں کی گئی، ہمیں سعودی عرب سے مسئلہ کشمیر پر توقعات ہیں، امید ہے سعودی عرب پاکستان کو مایوس نہیں کرے گا، سعودی عرب میں پاکستانیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی جو کچھ ہورہا ہے وہ روزمرہ کی کارروائیاں ہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پر بھی سعودی عرب پاکستان کی حمایت کرے گا،ایف اے ٹی ایف کیلئے پاکستان نے وہ اقدامات کئے جو ماضی میں نہیں ہوئے، دنیا نے بھی اس کا اعتراف کیا،بھارت پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں پھینکنا چاہتا ہے، سعودی عرب اور امریکہ اس بات پر سنجیدہ ہیں کہ پاکستان نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں،ایف اے ٹی ایف ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اس کو سیاسی نہیں بنانا چاہیے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان آؤں گا وہ الیکشن کے بعد پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں

جمعہ، 29 مئی، 2015

میں تم سے بہت پیار کر تا ھوں

  • میں تم سے بہت پیار کر تا ھوں

جمعہ، 8 نومبر، 2013